29-11-2017

خیبر پختونخو ا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر تین روزہ خصوصی تربیتی پروگرام مکمل ہو گیا ہے ۔ تین روزہ تربیتی پروگرام میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک ہوئے۔

آج تین روزہ تربیتی پروگرام کے تیسرے اور آخری روز ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی خواجہ وجہہ الدین اور سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان نے ایٹی ٹیوڈ  اینڈ گڈ  کنڈکٹ کے موضوع پر  خصوصی لیکچر دیا۔بعد میں تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی خواجہ وجہہ الدین نے  کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ  کے موضوع پر خصوصی تربیتی پروگرام مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی پروگرام سے شرکاء کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا  اس موقع پر  انہوں نے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔