06-10-2017

وفاقی حکومت  نے دوران سروس لاپتہ ہونے والے سرکاری محکموں کے ملازمین اور افسران کے لئے پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں چاروں صوبائی حکومتوں اور وفاقی محکموں کو آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نیا آفس میمورنڈم جاری کردیاہے اگر کوئی سرکاری ملازم دوران سروس لاپتہ ہو گیا اور ایک سال گزرنے تک وہ لاپتہ رہیں اور بازیاب نہ ہوں اور یہ قوی تاثر ہو کہ لاپتہ ملازم وفات پا گئے ہیں تو انہیں دوران سروس وفات پانے والے وفاقی ملازمین کے لئے منظور شدہ مالی پیکج ملے گا اگر کسی وقت لاپتہ ملازم بازیاب ہو گئے تو پھر پیکج کی ادائیگی روک دی جائے گی اور یہ رقم حکومت کو ادا کی جائیگی یا پنشن و دوسری مالی مراعات میں ایڈجسٹ کی جائیگی ۔