04-05-2018

 چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس ایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے دوران پورمیں میڈیکل کالج کے قیام کیلئے فنڈزمختص کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

فاضل بنچ نے  سابق صوبائی وزیرارباب محمد ایوب جان مرحوم کی جانب سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کی  جس میں عدالت کو بتایاگیاکہ دوران پورمیں ذوالفقارعلی بھٹوشہیدمیڈیکل کالج قائم ہورہا ہے تاہم صوبائی حکومت نے تمام عملے اورفنڈز کو نوشہرہ منتقل کردیا‘لہٰذافنڈزکی منتقلی کے اقدامات کوکالعدم قرار دیا جائے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کوبتایا کہ دوران پور میں 21کنال اراضی میڈیکل کالج کے قیام کیلئے حاصل کی گئی ہے اورآئندہ اے ڈی پی میں 931ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس کی آئندہ بجٹ میں منظوری دے کرکام شروع کردیاجائے گا جس پرفاضل بنچ نے صوبائی حکومت سے اس حوالے سے تحریری جواب  طلب کر لیااوررٹ کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔