27-11-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے سنگین دہشت گردی کے 90نئے کیسز فوجی عدالتوںکو بھجوانے کے لئے سفارشات وفاقی حکومت کوبھجوا دی ہے

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 90میں سے 85کیسز کی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دیدی گئی ہے دہشت گردی کے سنگین ترین مقدمات کی منظوری صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی صوبائی حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے اہم کیس بھجوانے کے لئے ڈی آئی جی سطح کے پولیس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ مقدمات صوبائی حکومت کی جانب سے بھجوائے جا چکے ہیں ۔ جبکہ مزید کیسز کی فوجی عدالتوں میں بھیجوانے کے لئے بھی کیسز کی چھان بین کی جا رہی ہیں ۔