23-11-2017

پشاور ہائی کورٹ نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی خار باجوڑ ایجنسی میں رجسٹرار کی آسامی پر شاہ ولی اللہ کی تقرری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار نے رجسٹرار کی آسامی پر ٹیسٹ و انٹرویو دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی اس کے باوجود ان کو رجسٹرار کی پوسٹ پر تعینات نہیں کیا گیا لہذا درخواست گزار کی رٹ درخواست منظور کرکے ان کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں۔