15-05-2018

رمضان المبارک کے چاند کی رویت کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

رویت ہلال کمیٹی کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ کل ملک بھر میں قائم زونل کمیٹیوں کا اجلاس بھی متعلقہ زونلز میں منعقد کئے جائیں گے ۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان کریں گے ۔

 دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سپریم جوڈیشنل کونسل کے تحت ماہرین فلکیات کا اجلاس آج ہو گا۔

میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور چاند نظر آنے کی صورت میں شہادتیں قریبی عدالت میں جمع کرائیں۔