13-06-2018

سیشن جج /سپیشل ٹاسک جج پشاور اقبال خان نے رہزنی اور اقدام قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی  ہے ۔

 استعاثہ کے مطابق ملزم محمد مشرف ساکن کالا خیل پر الزام  ہے  کہ اُس نے مدعی محمد سہیل ماشوگگر سے راستے میں موٹر کار چھینی تھی اور اُسے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ متنی میں رپورٹ درج کیا گیا ۔

 فاضل جج نے ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اُسے پانچ سال قید اور 50ہزار جرمانہ کی سزاء سنادی۔