04-12-2017

زرعی یونیورسٹی پشاور نے بہار سمسٹرسیشن 2017-18 کے پوسٹ گریجویٹ داخلہ شیڈول کا اعلان کردیاہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق داخلے ایم ایس سی’ ایم بی اے’ ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی میں دیئے جائیں گے اور داخلہ ٹیسٹ کیلئے فارم 5دسمبر سے دستیاب ہوں گے جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح  ٹیسٹ 6 جنوری کو ہوگا جبکہ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 18جنوری ہوگی۔