12-04-2017

زرعی یونیورسٹی پشاور کے کانووکیشن دو ہزار سترہ میں دو سو ساٹھ ڈگریاں ، دو صدارتی ایوارڈز اور پچاس گولڈ میڈلز  گریجویٹس میں تقسیم کئے گئے ۔

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظہور اے سواتی ، رجسٹرار محمد ادریس صدیقی ، ڈائریکٹر ٹیچنگ پروفیسر ڈاکٹر ہمایون اور کنٹرولر نور الہادی کے ہمراہ ڈگریاں اور میڈلز  فارغ التحصیل گریجویٹس میں تقسیم کئے ۔ ڈگریوں میں ابیچلر کی ایک سو انسٹھ ، ماسٹرز کی تہتر ، ایم فل کی بارہ اور پی ایچ ڈی کی چھ ڈگریاں شامل تھیں ۔