02-04-2018

احتساب عدالت پشاورکے جج حافظ نسیم اکبر نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار دوملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزم اخترمنیر ،سابق اکائونٹنٹ خرم سٹیل پر الزام ہے کہ اس نے  ملزم یحیی ،سینئرآڈیٹرریجنل ٹیکس آفس پشاورکے ساتھ ملکرسیلزٹیکس کی مدمیں فیڈرل بیوروآف ریونیوکوبوگس رسیدیں/ووچرزدیکرکروڑوں روپے کانقصان پہنچایا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزمان کی جسمانی ریمانڈدینے کی استدعاکی جس پرعدالت نے دونوں ملزمان کوپانچ دنوں کی جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔