13-06-2018

احتساب عدالت پشاور کے جج حافظ نسیم اکبر نے سابق سیکر ٹری ورکر زویلفیئر بورڈ طارق اعوان کے ایک ریفرنس میں نامزد دو ملزمان کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر  ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 جب فاضل عدالت نے  طارق اعوان کرپشن ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران ملزمان ارسلان قریشی اور اعزاز الرحمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد فاضل جج نے دونوں کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے اور ملزمان کو 5جولائی تک گرفتار  کرکے عدالت  میں پیش کرنے کا حکم دیا۔