04-04-2018

سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بطور صدر منتخب ہونے کے خلاف دائر کی گئی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مولوی اقبال حیدر کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار عدالت میں داخلہ پر پابندی کی وجہ سے حاضر نہ ہوا تاہم فاضل عدالت نے آصف علی زرداری کے عہدہ کی مدت ختم ہونے اور نئے صدر کے منتخب ہونے کی بناء پر معاملہ کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔