11-06-2018

سپریم کورٹ نے نادرا کو سابق صدر پرویز مشرف کے بلاک کارڈ اور پاسپورٹ کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کے معاملے پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی ۔

چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے عدالت تک سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے پرویز مشرف کے ٹرائل کے لیے دو روز میں خصوصی عدالت قائم کرنے کا حکم دے دیا،جبکہ نادرا کو سابق صدر کے بلاک کارڈ اور پاسپورٹ کو کھولنے کا حکم بھی دیا۔