29-11-2017

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بذریعہ اشتہار 10 دن میں احتساب عدالت میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

 احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے دستخطوں سے جاری ہونے والے اشتہارکے متن میں اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیتے ہوئے انہیں 10 روز میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے 21 نومبر کو جاری کئے گئے اشتہار میں کہا گیا کہ اگر سابق وزیر خزانہ 10 دن میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔