12-12-2017

سروسز ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر صوبائی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری نے سپیکر اسد قیصر کے خلاف دوبارہ سروسز ٹریبونل سے رجوع کر لیا  ہے۔

صوبائی اسمبلی میں ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی غلام سرور نے سروسز ٹربیونل میں موجودہ سیکرٹری اسمبلی کی بحثیت ایڈیشنل سیکرٹری ترقی کو چیلنج کیاتھا جس کو سروسز ٹربیونل نے کالعدم قراردیتے ہوئے اسی تاریخ سے غلام سرور کو تمام مراعات کیساتھ ساتھ ترقی دینے کے احکامات صادرکئے تھے تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود سپیکر کی جانب سے سروسز ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف ایڈیشنل سیکرٹری نے ایک بار پھر سپیکر اسد قیصر کے خلاف سروسز ٹریبونل میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

 واضح رہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف سینئر ایڈیشنل سیکرٹری کفایت اللہ آفریدی نے بھی سروسز ٹربیونل میں موجودہ سیکرٹری نصراللہ خٹک کی تعیناتی کو چیلنج کیاہواہے جس کی سماعت کل ہوگی۔