11-06-2018

محکمہ تعلیم کے حکام نے سرکاری سکولوں میں تعینات آئی ٹی اساتذہ اور لیب انچارج کو30 جون سے قبل تنخواہیں اور بقایاجات ادا کرنے کیلئے دوبارہ احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے آئی ٹی پراجیکٹ منیجر کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ پانچ سو آئی ٹی لیبس گورنمنٹ ہائی اینڈ ہائر سکینڈری سکولز فیز ٹو اور تھری کے تحت زنانہ ومردانہ سینئر آئی ٹی ٹیچر، آئی ٹی ٹیچرز اور کمپیوٹرلیب انچارج کو تنخواہیں اور بقایاجات کی ادائیگی 30 جون 2018 سے قبل کی جائے بصورت دیگرمتعلقہ فنڈز لیپس ہوجائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ڈی ای او ز پرعائد ہوگی۔