29-11-2017

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور قومی ادارہ برائے صحت نے سنٹر لائزڈ ایڈمیشن پالیسی پر عمل درآمد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 پی ایم ڈی سی کے مطابق پاکستانی اور بیرونی ممالک سے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سے کورسز میں ایڈمیشن ، ہاؤس جاب اور انٹرنل شپ ، ریگولیشنز 2016 کے تحت انجام دیئے جائیں گے۔

تمام میڈیکل کالجز سنٹر لائز ڈ پالیسی 2016ء کے تحت داخلہ کر کے 31مارچ 2018ء سے پہلے تمام کالجوں کے سٹوڈنٹ رجسٹریشن کرائینگے جس کے بعد کسی طالب علم کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن نہیں دےگی ۔