20-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا  تیسرا ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج چار ہفتوں پر محیط  ٹریننگ پروگرام کے تیسرے  ہفتے کے پہلے دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد  ریسورس پرسن سہیل ناصر نے ایشوز ، سیٹلمنٹ  ، بار ثبوت  اور  جیورسڈیشن  سیکشن نو سے اکیس ، سول کورٹ  آرڈیننس  انیس سو باسٹھ کےموضوعات پر الگ الگ سیشنز میں لیکچرز لئے اور شرکاء سے پریکٹکل ایکسرسائزکروائے۔ اسی طرح ریسورس پرسن خالد امین ترین نے اے ڈی آر اور متعلقہ پروویژنز  کے موضوع پر لیکچر دیا جبکہ شرکاء ٹریننگ سے لائبریری ریسرچ کروایا گیا ۔

واضح رہے کہ سول ججز بیچ ٹو کے پری سروس ٹریننگ پروگرام کا تیسرا ہفتہ  چوبیس  فروری کو مکمل ہوگا ۔