22-11-2017

فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے کیلئے عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے آئینی درخواست دائرکردی ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ صوبائی حکومت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کیلئے رضامند ہے، صوبائی اسمبلی فاٹا کے انضمام پر قرارداد بھی منظور کر چکی جبکہ صدر مملکت نے فاٹا اصلاحات پیکج کا اعلان بھی کردیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا کو  خیبر پختونخوا میں ضم کرنےکےلئے اپنی تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اور عدالت آنے سے پہلے تمام فورمز پر معاملہ اٹھا چکے ہیں۔ جبکہ صدر مملکت کو فاٹا میں امن اور گورننس کیلئے قانون سازی کا اختیار  حاصل ہےلہذا فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔