31-03-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  نے کہاہے کہ قانون کی حکمرانی کے لیے مؤثر اور آزاد عدلیہ ضروری ہے، حکومت کا بھی قانون کے تابع رہنا لازمی ہے۔

سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے گراں قدر خدمات پر  ریٹائرڈ ہونے والےجج جسٹس امیر ہانی مسلم کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نےکہا کہ جسٹس امیر ہانی مسلم کے فیصلوں سے قانون کی ترجمانی کو نئی جہتیں ملیں، قانون کی حکمرانی انفرادی حد تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سرکاری اداروں میں رشوت ستانی اور اقربا پروری کا خاتمہ ضروری ہے۔