23-02-2017

سپریم کورٹ نےسابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان خالد لانگو کی ضمانت مسترد کرنے پر تفصیلی جاری کردیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے 15صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ لکھا ہے ۔ جس میں یہ تحریر کیاگیا ہے کہ آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب کوپلی بارگین قبول کرنےکاصوابدیدی اختیار نہیں ہے انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ نیب کیوں قائم کیا گیا ہے،اگر نیب آرڈیننس پر سختی سے عمل نہیں کرے گا توساکھ کو نقصان پہنچے گاکیونکہ نیب عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے اور ادارہ عوام کو جوابدہ ہے۔