20-11-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کےلئے پانچ بنچ تشکیل دیئے ہیں۔

سپریم کورٹ ترجمان کے مطابق رواں ہفتے سپریم کورٹ کا بنچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سبراہی میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے جبکہ بنچ نمبر دو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ، بنچ نمبر تین جسٹس اعجاز افضل خان کی سربرہی میں جسٹس مقبول باقر ، بنچ نمبر چار جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے ۔ اسی طرح سپریم کورٹ کا بنچ نمبر پانچ جسٹس مشیر عالم اورجسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ہے ۔