03-05-2018

سپریم کورٹ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت سے ایک ہفتہ میں واٹر پالیسی طلب کرلی ہے۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت  کی ۔ دوران سماعت  ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نیشنل واٹر پالیسی بن گئی ہے ۔
عدالت نے وفاقی حکومت سے ایک ہفتہ میں واٹر پالیسی طلب کرتے ہوئے درخواست پر  سماعت ملتوی کردی۔