04-06-2018

سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق مقدمات کی اگلے ہفتے میں سماعت مقرر کر دی ہے ۔ چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ڈیموں سے متعلق تمام مقدمات آئندہ ہفتے سنیں گے، مقدمات سپریم کورٹ کی تمام رجسٹرریوں میں سنیں گے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا اب سپریم کورٹ کی سب سے بڑی ترجیح پانی ہے، پانی کی کمی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ہم  نے 32، 32 سال پرانے مقدمات نکالے ہیں، پانی پاکستان کی بقاء ہے اس حوالے سے تمام پٹیشنز نمٹائیں گے، تمام متعلقہ افراد تیار ہو جائیں۔

بیرسٹر ظفراللہ نے کہا 20 سال پانی اور ماحولیات سے متعلق کیس لڑ رہا ہوں، 48 سال سے پاکستان نے کوئی ڈیم نہیں بنایا۔