02-04-2018

سپریم کورٹ نے پنجاب میں ورک چارج ملازمین کی مستقلی کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل خارج کر دی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب میں ورک چارج ملازمین کی مستقلی کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ  ملازمین کی سال 2012 میں ہونے والی بھرتیاں غیرقانونی ہیں جس پر  چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بھرتیاں کس کے حکم پر ہوئیں ؟ پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ بھرتیاں وزیر اعلی کے حکم پر ہوئیں۔

فاضل عدالت نے دلائل کے بعد ورک چارج ملازمین کی مستقلی کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرکے خارج کردی ۔