05-06-2018

احتساب عدالت نے شریف خاندان اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف زیر سماعت نیب ریفرنسز کی سماعت کی مدت میں ایک مرتبہ پھر توسیع کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف زیر سماعت ریفرنسز کی مدت 9 جون کو ختم ہوجائے گی ۔

خیال رہے گزشتہ برس 27 جولائی کو پاناما پیپرز کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹنے 6 ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کی تھی۔تاہم بعد میں 9 جون تک مزیدوقت دیاگیاتھا لیکن اب بھی مقدمے کی سماعت مکمل نہیں ہوسکی ہے۔