30-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نئے وکلاء کےلئے پہلا پانچ روزہ خصوصی تربیتی  پروگرام آج چوتھے دن بھی جاری رہا ۔

پہلے پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ینگ وکلاء شریک ہیں ۔آج تربیتی پروگرام کے چوتھے دن ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ ، عبداللہ ، محمد علی اور صاحبزادہ سکندر  نے مختلف موضوعات پر لیکچر ز اور پریکٹیکل ایکسرسائزز کروائے ۔

واضح رہے کہ چیئرمین خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعبہ وکالت میں قدم رکھنے والے نئے وکلاء کی تربیت کے لئے خصوسی کورس جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے مرتب کیا ہے جس کے تحت تین سو سے زائد نئے وکلاء کو تربیت دی جائے گی اور موجودہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام اس سلسلے کا پہلا پانچ روزہ تربیتی پروگرام ہے جو کل جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوگا جبکہ نئے وکلاء کےلئے دوسرا پانچ روزہ خصوصی تربیتی پروگرام تین سے سات اپریل تک خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد کیا جائے گا۔