09-06-2018

عیدالفطر  کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14 جون کو ہو گا۔

 حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14 جون بروز جمعرات کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شوال 1439ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہو گا جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔