05-06-2018

پشاورہائی کورٹ نے صوابی  میں مقامی صافی کے قتل کے الزام میں  ملوث 2بھائیوں کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

 استغاثہ کے مطابق ملزمان جوادعلی اورحامدعلی پرالزام ہے کہ انہوں نے تھانہ صوابی کی حدود میں 12اکتوبر2017ء کو فائرنگ کرکے ہارون خان نامی مقامی صحافی کوقتل کردیاتھا ۔ملزموں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جوابتدائی رپورٹ درج ہوئی تھی اس کے مطابق دہشت گردی کی واردات میں اسے  قتل کیاگیاتھاتاہم بعد میں ملزموں کی نامزدگی کی گئی جبکہ ملزموں کے خلاف کسی قسم کی کوئی شہادت موجود نہیں ہے ۔

عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔