07-12-2017

پشاور ہائی کورٹ نے بھائی کے جرائم پیشہ ہونے کی بناء پر صنعتکار کے کروڑوں روپے کے اکاونٹس منجمد کرنے پر اینٹی نارکاٹیکس فورس خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس محمدیونس تہیم پر مشتمل د ورکنی بنچ نے درخواست گزار بختیار علی شاہ کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار ایک صنعت کار ہے جس کے کروڑوں روپے اکاونٹس میں پڑے ہیں تاہم وزارت داخلہ اور اینٹی نارکاٹیکس فورس نے ان کے اکاونٹس کو اس بناء پرمنجمد کیا ہے کہ درخواست گزار کے بھائی پر منشیات فروشی کا الزام ہے لہذا درخواست گزار کے خلاف یہ اقدام غیر قانونی ہے