10-04-2018

صوابی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر سید اخترعلی شاہ نے صوابی یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ اجلاس روکنے کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ہے۔

دائر رٹ  درخواست میں  موقف اپنا یا گیا ہے کہ صوابی یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے ایک انکوائری مقرر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے رپورٹ تیار کی جس میں بے قاعدگیاں ثابت ہوئی تھیں، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے گیارہ اپریل کو سنڈیکیٹ ممبرز کا ایک اجلاس بلایا ہے جس میں نئے ممبر کو نامزدکیا جائیگا ۔ لہذا فاضل عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ جب تک انکوائری رپورٹ پیش نہیں کی جاتی تب تک سنڈیکیٹ میٹنگ بلانا غیر قانونی قرار دیا جائے ۔

درخواست میں وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی، رجسٹرار صوابی یونیورسٹی سمیت نو افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر رٹ کی سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔