18-10-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے تما م اضلاع میں اصلاحات کے نفاذ کے تحت اعلیٰ سر کار ی افسروں اور اہم محکموں کو نئی ذمہ داریاں اور اختیارات سونپ د یئے ہیں۔ جس کا مقصد صوبے میں گڈگورننس کا قیام عمل میں لانا ہے ۔

حکام کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام اضلاع میں تعینات ڈپٹی کمشنر ز اختیارات کے سلسلے میں ضلعی پولیس آفیسر اورضلعی محکموں کے ساتھ مشاورت کے پابند بنادیئے گئے ہیں ۔اِس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ز ہفتہ وار اور ماہانہ ایکشن پلان ترتیب دیں گے تاکہ اضلاع میں سر کار ی اُمور خوش اسلوبی سے انجام پا سکیں ۔