24-11-2017

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈز میں چیئرمینوں کی تعیناتی کے خلاف دائر رٹ کے دوران محکمہ تعلیم سے  ایک مرتبہ پھر جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر ر ٹ درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت کوبتایا گیا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا سے کمنٹس طلب کئے تھے تاہم محکمے کی جانب سے کسی قسم کا جواب موصول نہیں ہو ا ہے ۔ جس پر عدالت نےکیس کی سماعت سترہ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے تعلیمی بورڈز چیئرمینوں کی تعیناتی سے متعلق جواب عدالت میں داخل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔