30-03-2018

خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں کے طالبعلموں کو دین اسلام کی بہتر آگاہی کے حوالے سے قرآن پاک کی ترجمے کے ساتھ تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی پڑھانے کی سمری منظور کی تھی جس کے تحت تمام اسکولوں میں قرآن پاک کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔