22-02-2017

ضلع ٹانک میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک کی جانب سے جاری  نوٹی فیکشن  کے مطابق ضلع ٹانک بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی گئی، رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے جبکہ دن میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی سیکیورٹی خدشات کے باعث لگائی گئی، پابندی کا اطلاق 28 فروری تک ہوگا۔