24-04-2018

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کوہاٹ کی میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 28  اپریل کو عدالت طلب کر لیا ہے۔

دہشت گردی عدالت پشاور کے جج نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران مرکزی ملزم مجاہد آفریدی سمیت تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزمان کو 28 اپریل پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔