25-04-2018

سندھ ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے۔

اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزارتِ قانون، جوڈیشل کمیشن، پاکستان بار اور سندھ بار کونسل و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ   سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں، جسٹس منیب اختر سے پہلے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سپریم کورٹ کے لیے اہل ہیں۔

 جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بھی سینئرز میں شامل ہیں، اس لئے جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ تعیناتی خلافِ آئین ہے۔ عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔