08-06-2018

وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 چھٹیوں کی سمری تیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے 14 جون سے 18 جون تک چھٹیوں کی سمری تیار کی ہے ۔

رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جون کو رمضان کا چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں، شوال کا چاند 14 جون کو پیدا ہوجائے گا جبکہ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔