24-11-2017

ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی عید میلاد النبی ﷺ  مذہبی عقیدے و احترام اور جوش و جذبے سے منائی جائے گی اس سلسلے میں ربیع الاول کے دوران ملکی سطح کے ساتھ ساتھ صوبے میں بھی صوبائی دارالحکومت ، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی ۔

صوبائی محکمہ اوقاف ، حج و مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بارہ ربیع الاول کو دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی جبکہ ٹی وی چیلنز پر اسوہ حسنہ ، اعلی اخلاق و اعلی کردار اور رسول پاک ﷺ کی تعلیمات پر مبنی پروگرام دکھائیں جائے گے ۔