12-04-2018

پشاور کی احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ملوث سینئر آڈیٹر اکاونٹ آفس شانگلہ عمر حیات پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے اگلی پیشی پر استعاثہ کے گوہان کو طلب کرلیا ہے۔