16-04-2018

اتوار کے روز فنون لطیفہ کاعالمی دن منایاگیا جس کامقصد تعمیری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی کوفروغ دیناہے۔

فنون لطیفہ اورثقافتی حلقوں کی مختلف تنظیموں نے یہ دن شاندار انداز میں منانے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے ۔

پندرہ اپریل کو فنون لطیفہ کاعالمی دن قرار دینے کافیصلہ لیونارڈو ڈی وینسی کے یوم پیدائش کے اعزاز میں کیاگیا جنہیں عالمی امن، اظہار رائے کی آزادی، رواداری ،بھائی چارے اورکثیرثقافتی کلچر اور زندگی کے دوسرے شعبوں میں فنون لطیفہ کی اہمیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔