12-06-2018

فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے 3دن قبل عالمی کپ کی ٹرافی نے روس سمیت دنیا بھر کے 51ملکوں اور 91 شہروں کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ورلڈ کپ ٹرافی نے 9 ماہ قبل روس سے ہی اپنے دورے کا آغاز کیا تھا اور اپنے سفر کے اختتام تک ایک لاکھ 72ہزار کلومیٹر سفر طے کیا۔

فیفا کے رکن ملک ہونے کے ناطے یہ ٹرافی پاکستان بھی لائی گئی تھی جبکہ اس نے مجموعی طور پر 51ملکوں کے 91شہروں کا دورہ کیا جس کے دوران شائقین فٹبال کو اس ٹرافی کو قریب سے دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کا موقع ملا۔

فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 14جون کو منعقد ہو گی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔