19-06-2018

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا ملک کھاگئی اور ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سندھ میں سرکاری اراضی کی لیز اور الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ میں سرکاری زمین کی بندر بانٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ملک کھاگئی، ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے، سندھ میں جو ہوتا رہا، قانون کو مد نظررکھ کر فیصلہ کریں گے، زمینوں کی لیز اور الاٹمنٹ کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے، یہاں بندر بانٹ کی گئی، بغیر نیلامی کے پلاٹ بانٹ دیئے گئے۔

چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ سندھ میں کس قانون کے تحت سرکاری زمینیں الاٹ کی جارہی ہیں؟ عدالت نے بغیر نیلامی کے زمین لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔