28-03-2018

پشاورہائی کورٹ نے رستم مردان سے تعلق رکھنے والے قتل کے الزام میں ملوث ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئے ۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان نے مقدمے کی سماعت کی جبکہ ملزم کی جانب سے بابریوسفزئی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عالمزیب خان ساکن رستم مردان پرالزام ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل فائرنگ کرکے نیازعلی کو قتل کردیاتھافریقین میں رقم کاتنازعہ بتایاجاتاہے ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست منظورکرلی ۔