13-10-2017

وفاقی حکومت نے قدرتی آفات کے دوران گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور فاٹا کے متاثرہ علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر شہریوں کو باحفاظت نکالنے اور فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 3 ایئر ایمبولنس کی خریداری کا عمل آئندہ 3 ماہ کے دوران شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نےان علاقوں کےلئے 5 ایئر ایمبولنس کی فراہمی کا فیصلہ کیا تھا جس میں سے گلگت بلتستان کو 2، آزاد کشمیر کو 2 جبکہ فاٹا کو 1 ایئر ایمبولنس فراہم کی جانی تھی۔