04-06-2018

چیف جسٹس  پاکستان نے قصور میں درندگی کا شکار ہونے والی کمسن زینب کی زندگی پر بننے والی فلم سے متعلق نوٹس لے لیا ہے۔

  ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے زینب کے والد حاجی امین کی درخواست پر نوٹس لیا۔ زینب کے والد نے درخواست میں استدعا کی کہ میری بیٹی کی زندگی پر اجازت کے بغیر مقامی ٹی وی چینل کا مالک فلم بنا رہا ہے، اس کو روکیں اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس پاکستان  نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ پیمرا کا اس معاملے میں کیا کردار ہے، رپورٹ دی جائے۔