14-03-2017

قومی ہاکی ٹیم کپتان عبدالحسیم خان کی قیادت میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کےدورےپرروانہ ہوگئی، قومی ٹیم دورےمیں 9ٹیسٹ میچزکھیلےگی۔

دورےکےپہلےمرحلےمیں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ پہنچےگی جہاں میزبان ٹیم کےخلاف پانچ ٹیسٹ میچزکھیلےگی، اس کےفوراً بعد قومی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوجائےگی جہاں چارٹیسٹ میچزکھیلےجائیں گے۔

 نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل اسکواڈ نےلاہورمیں لگنےوالے تربیتی کیمپ میں دورےکی بھرپور تیاری کی ۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عبدالحسیم خان کا کہنا تھا کہ اصل ہدف ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کا دورہ اس کی تیاری میں معاون ثابت ہوگا۔