08-06-2018

ملک بھر میں آج جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت اور احترام سے منایاجارہا ہے، آج ہی دن فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے دنیا کے کئی ملکوں میں یوم القدس بھی منایا جارہا ہے۔

ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کوجمعۃ الوداع کے طور پر منایا جاتا ہے،آج ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات اداکی جائیں گی ۔ اس موقع پر ملک کی ترقی خوشحالی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس ریلیوں کا اہتمام کیاگیا ہے جس میں فلسطین کی آزادی کے لئے حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔