02-04-2018

ایڈیشنل سیشن جج پشاور جہانگیر خان نے منشیات سمگل کرنے والے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔

 استغاثہ کے مطابق ملزم حلیم کو کچھ عرصہ قبل گاڑی کے ذریعے20کلو چرس پشاور سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش گرفتار کیا گیا اور  جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔