09-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوااور کشمیر کےکچھ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر اور بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 9اور زیادہ سے زیادہ 18  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب53 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  6 بجکر 16 منٹ ہےجبکہ سورج کل   6بجکر 33منٹ پر طلوع ہوگا۔